لیبیا کشتی حادثے میں باجوڑ کے 35 نوجوانوں کی اموات کا خدشہ، 5 کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

لیبیا کشتی حادثے میں باجوڑ کے 35 نوجوانوں کی اموات کا خدشہ، 5 کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

نوجوان غیر قانونی طریقے سے یورپ ڈنکی سے جانے کیلیے غیر قانونی طور پر روانہ ہوئے تھے
لیبیا کشتی حادثے میں باجوڑ کے 35 نوجوانوں کی اموات کا خدشہ، 5 کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

آفتاب مہمند

|

25 Nov 2026

لیبیا کے قریب کشتی حادثہ، باجوڑ کے 35 نوجوانوں کی اموات کی اطلاعات، لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

لیبیا کے قریب سمندر میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے 35 نوجوانوں کی اموات کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ لاپتا افراد اور میتوں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیر مملکت برائے قبائلی امور مبارک زیب خان کے مطابق پاکستانی سفارتخانے اور وزارت اوورسیز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ نیوی، نیٹو اور دیگر امدادی اداروں کے تعاون سے سمندر میں لاپتا نوجوانوں کی تلاش اور میتوں کی بازیابی کا آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے نوجوانوں سے رابطہ ہوگیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں جلد پاکستان منتقل کرنے اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے کل خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ادھر تحصیل لوئی ماموند کے علاقے غاخی میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچ نوجوانوں کی اطلاعات پر ان کے آبائی گاؤں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں اہل علاقہ، عمائدین اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

غائبانہ نماز جنازہ ادا کیے جانے والے نوجوانوں میں محمد خان، سلمان خان، گل رازق، جنید خان اور لطیف خان شامل ہیں۔ نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور شرکاء نے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!