گیس کمپریسر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

گیس کمپریسر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف سوئی ناردرن نے کریک ڈان تیز کر دیا۔
گیس کمپریسر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

Webdesk

|

25 Nov 2026

اسلام آباد : موسم سرد ہوتے ہی گیس کے کم پریشر کے باعث کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف سوئی ناردرن نے کریک ڈان تیز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے گیس کا پریشر بہتر بنانے کے لیے گیس کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف کریک ڈان شروع کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد گیس کنکشن منقطع کر دیے ہیں۔

یہ کارروائی درجہ حرارت میں کمی اور بدلتے موسم کے باعث گیس کے پریشر میں آنے والی کمی کے بعد سامنے آئی۔ جس کے پیش نظر بعض گھریلو صارفین کھانا پکانے کے لیے گیس سپلائی برقرار رکھنے کی خاطر کمپریسر استعمال کر رہے تھے۔

ایس این جی پی ایل کی انسپیکشن ٹیموں نے کھانا پکانے کے اوقات میں چھاپے مارے اور کمپریسر استعمال کرتے پائے جانے والے صارفین کے گیس کنکشن کاٹ دیے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ  کمپریسرز کے غیر مجاز استعمال کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں کیونکہ اس سے دیگر صارفین کو گیس کے پریشر اور سپلائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متاثرہ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ گیس کمپریسر استعمال نہ کرنے کا تحریری حلف نامہ جمع کرائیں اور کنکشن کی بحالی سے قبل ضبط شدہ سامان بھی سوئی ناردرن کے حوالے کریں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!