ایران نے فٹبال ٹیم کی کپتان کے منجمند اثاثے بحال کر دئیے

ایران نے فٹبال ٹیم کی کپتان کے منجمند اثاثے بحال کر دئیے

ایرانی عدالت نے یہ فیصلہ زہرا غنبری کے رویے میں تبدیلی اور بے گناہی کے اعلان کے بعد کیا ہے۔
ایران نے فٹبال ٹیم کی کپتان کے منجمند اثاثے بحال کر دئیے

Webdesk

|

14 Apr 2026

تہران: ایران کی عدلیہ نے ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان زہرا غنبری کے ضبط شدہ اثاثے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی عدالت نے یہ فیصلہ زہرا غنبری کے رویے میں تبدیلی اور بے گناہی کے اعلان کے بعد کیا ہے۔

زہرا غنبری ان 6 کھلاڑیوں میں شامل تھیں جنہوں نے رواں سال مارچ میں آسٹریلیا میں ایشین کپ کے دوران پناہ لینے کی درخواست دی تھی تاہم بعد میں اْنہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ایران واپسی کا اعلان کیا تھا۔

آسٹریلیا کے وزیرِ داخلہ ٹونی برک نے اس سے قبل کہا تھا کہ کھلاڑیوں کو ایران واپسی پر ممکنہ سزا کے خدشے کے پیشِ نظر پناہ کی پیشکش کی گئی تھی، خاص طور پر اس واقعے کے بعد جب ٹیم نے ایک میچ میں قومی ترانہ پڑھنے سے انکار کیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد کچھ کھلاڑیوں کو غدار قرار دے کر اِن کے اثاثے منجمد کیے گئے تھے جن میں زہرا غنبری کا نام بھی شامل تھا۔

دوسری جانب وطن واپس آنے والی کھلاڑیوں نے شدید دباؤ کا انکشاف کیا تھا، ایک کھلاڑی مونا حمودی کے مطابق ہر فیصلہ خوف اور نتائج کے خدشات سے جڑا ہوا تھا جس نے ذہنی دباؤ میں اضافہ کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!