ایرن ہالینڈ کا کراچی میں رکشے پر سفر، تصاویر وائرل

ایرن ہالینڈ کا کراچی میں رکشے پر سفر، تصاویر وائرل

ایرن کی جانب سے رکشے میں سفر کرتے ہوئے کچھ ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں
ایرن ہالینڈ کا کراچی میں رکشے پر سفر، تصاویر وائرل

Webdesk

|

5 Mar 2024

پاکستان سپر لیگ کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کراچی میں رکشے میں سفر کرنے نکل پڑیں، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

پی ایس ایل کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں رکشے پر لٹکے دیکھا جاسکتا ہے،جبکہ ایرن کی جانب سے رکشے میں سفر کرتے ہوئے کچھ ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

آسٹریلوی پریزینٹر ایرن کو کراچی کے علاقے صدر میں فٹ پاتھ پر گھومتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 

آسٹریلوی پریزینٹر ایرن نے کیپشن میں تحریر کیا کہ ’آجاؤ چلیں‘ جس کے بعد ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایرن پاکستان سپر لیگ کے متعدد سیزن کی کوریج کرچکی ہیں،اس دوران ایرن کے مشرقی انداز نے ان کی فین فولونگ میں بہت زیادہ اضافہ کردیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!