3 hours ago
دبئی میں آسٹریلوی ایئر بیس پر ایرانی ڈرون حملہ
Webdesk
|
3 Mar 2026
دبئی: دبئی کے قریب واقع المِنہاد میں آسٹریلوی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے وزیرِ دفاع رچرڈ مارلس نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم المِنہاد ایئر بیس کو ایران نے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں تمام آسٹریلوی فوجی اہلکار محفوظ ہیں۔
رچرڈ مارلس کے مطابق اس حملے میں کسی آسٹریلوی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ دبئی سے تقریبا 40 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع یہ ایئر بیس طویل عرصے سے آسٹریلین ڈیفنس فورس کے لیے ایک اہم لاجسٹک اور آپریشنل مرکز کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔
آسٹریلوی فوجی 2003 سے المِنہاد سے آپریشنز انجام دے رہے ہیں، تاہم 2021 میں افغانستان سے انخلا کے بعد وہاں تعینات اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی تھی۔
Comments
0 comment