ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کیلئے سینکڑوں پروازیں منسوخ

ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کیلئے سینکڑوں پروازیں منسوخ

منسوخ ہونے والی پروازیں متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور قطر سمیت دیگر ممالک کیلئے تھیں
ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کیلئے سینکڑوں پروازیں منسوخ

Webdesk

|

3 Mar 2026

اسلام آباد/کراچی: ملک کے مختلف بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی مجموعی طور پر 116 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس کے باعث ہزاروں مسافر متاثر ہوئے۔

منسوخ ہونے والی پروازیں متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور قطر سمیت دیگر ممالک کیلئے تھیں۔ کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ، قطر، کویت اور بحرین کی 32 پروازیں منسوخ ہوئیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 28، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 20 اور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 16 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اسی طرح ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 10، فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 4 جبکہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔متاثرہ ایئرلائنز میں ایمریٹس، اتحاد ایئر عربیہ،پی آئی اے، ایئر بلو، فلائی دبئی، قطر ایئر ویز اور فلائی جناح شامل ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث پروازیں منسوخ کی گئیں، حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کر لیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!