سونے کی قیمت میں آج ہزاروں روپے کی کمی
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 139 ڈالر کم ہوکر 5272 ڈالر فی اونس ہے۔
Webdesk
|
3 Mar 2026
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج فی تولہ سونے کی قیمت 13 ہزار 900 روپے کم ہوکر 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 917 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 139 ڈالر کم ہوکر 5272 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment