3 hours ago
مکہ اور مدینہ سے ایرانی شہریوں کے انخلا کا عمل شروع
سعودی عرب سے عراق پہنچنے کے بعد ایرانی شہری وطن واپس جائیں گے۔
Webdesk
|
3 Mar 2026
مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ایرانی شہریوں کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں تعینات ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے کہا ہے کہ ایرانی معتمرین سعودی عراق بارڈر کراسنگ سے عراق جائیں گے۔
علی رضا عنایتی نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے عراق پہنچنے کے بعد ایرانی شہری وطن واپس جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اس وقت کل 9 ہزار ایرانی معمترین موجود ہیں۔
Comments
0 comment