اسرائیلی حملے شہید 167 ایرانی اسکول طالبات کی اجتماعی تدفین، رقت آمیز مناظر

اسرائیلی حملے شہید 167 ایرانی اسکول طالبات کی اجتماعی تدفین، رقت آمیز مناظر

جنازے کے دوران سوگواروں نے امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔
اسرائیلی حملے شہید 167 ایرانی اسکول طالبات کی اجتماعی تدفین، رقت آمیز مناظر

Webdesk

|

3 Mar 2026

تہران: ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی 167 شہید طالبات کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، معصوم پھولوں کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 167 کمسن شہید طالبات کی نماز جنازہ اور تدفین میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی، جنازے کے دوران سوگواروں نے امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کو معصوم بچوں کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مناب میں ایک پرائمری اسکول پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والی 180 کمسن طالبات کی قبروں کی تصویر ٹویٹ کی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!