ورلڈ کپ 2007 : پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کیلئے 84 لاکھ درخواستیں موصول

ورلڈ کپ 2007 : پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کیلئے 84 لاکھ درخواستیں موصول

پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 10 اکتوبر 2027 کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
ورلڈ کپ 2007 : پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کیلئے 84 لاکھ درخواستیں موصول

Webdesk

|

3 Nov 2026

 آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے پاک بھارت گروپ میچ کے ٹکٹس کے حصول کے لیے شائقین کی جانب سے ریکارڈ دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے، جس کے لیے تقریبا 84 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

 ٹورنامنٹ کے منتظمین کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 10 اکتوبر 2027 کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں 34 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

 ورلڈ کپ کے فائنل کے ٹکٹس کے لیے بھی تقریبا 80 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، فائنل 21 نومبر 2027 کو اسی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے 193 ممالک سے تقریبا 30 لاکھ شائقین نے ٹکٹس کی درخواستیں جمع کرائی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

ٹکٹس کے حصول کے لیے درخواستوں کا مرحلہ 21 نومبر تک جاری رہے گا، 14 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جس میں 2023 کے ورلڈ کپ فائنل کی ٹیمیں آسٹریلیا اور بھارت ایک بار پھر مدمقابل ہوں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2022 کے ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دی تھی۔

 ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں پاکستان کے ساتھ آسٹریلیا، افغانستان، زمبابوے اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہو گی، جبکہ دوسرے گروپ میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلادیش، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہوں گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!