مریم نواز کا کرپشن کے الزامات پر چوہدری سالک حسین کو قانونی نوٹس

3 hours ago

مریم نواز کا کرپشن کے الزامات پر چوہدری سالک حسین کو قانونی نوٹس

چوہدری سالک حسین نے اپنے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا
مریم نواز کا کرپشن کے الزامات پر چوہدری سالک حسین کو قانونی نوٹس

ویب ڈیسک

|

3 Nov 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، نجی ٹی وی کے میزبان نعیم اشرف بٹ اور چینل کے چیئرمین محمد اقبال کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

قانونی نوٹس کی نقل مسلم لیگ (ن) کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔ نوٹس چوہدری سالک حسین کی جانب سے نجی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کرنے کے معاملے پر بھیجا گیا ہے۔

انٹرویو کے دوران چوہدری سالک حسین نے پنجاب میں کرپشن کی کہانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کرپشن سے متعلق فائلوں کا حوالہ دیا تھا۔

مریم نواز کے وکیل کے مطابق چوہدری سالک حسین نے اپنے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ قانونی نوٹس میں ان الزامات کو بے بنیاد، غیر مصدقہ اور ہتک آمیز قرار دیا گیا ہے۔

نوٹس میں نجی نیوز کے میزبان پر بھی مبینہ طور پر غیر مصدقہ الزامات نشر کرنے اور ان پر گفتگو کو آگے بڑھانے کا اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انٹرویو کے دوران کسی مستند واقعے، تحقیقات یا دستاویزی شکایت کا حوالہ نہیں دیا گیا، جبکہ ان الزامات سے وزیراعلیٰ مریم نواز اور پنجاب حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!