ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں استحکام
Webdesk
|
3 Nov 2026
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت گزشتہ سطح پر برقرار رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 58 روپے اضافے سے 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے کا ہوگیا تھا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی مستحکم رہی اور 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔سونے کی قیمتوں میں استحکام کے باعث خریداروں اور سرمایہ کاروں کو قیمتوں میں کسی نئی تبدیلی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جبکہ صرافہ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔
Comments
0 comment