13 hours ago
پیٹرول 3 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر سستا
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کمی کی گئی ہے
ویب ڈیسک
|
2 Nov 2026
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جبکہ یہ قیمتیں 3 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی۔
Comments
0 comment