1 hour ago
پاکستان میں روزانہ کتنے کروڑ لوگ واٹس ایپ، یوٹیوب اور ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں؟
ویب ڈیسک
|
3 Nov 2026
پاکستان میں سوشل میڈیا کا وسیع استعمال ہو رہا لء، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ کے یومیہ کروڑوں صارفین ایپ استعمال کررہے ہیں۔
پاکستان میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق اعداد و شمار قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سامنے پیش کر دیے گئے۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک میں ٹک ٹاک، یوٹیوب اور واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک کے تقریباً 10 کروڑ صارفین ہیں، جبکہ ڈیڑھ کروڑ پاکستانی اس پلیٹ فارم پر ویڈیوز دیکھنے اور اپ لوڈ کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں یوٹیوب استعمال کرنے والوں کی تعداد 9 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں یوٹیوب پر روزانہ 56 کروڑ افراد ویڈیوز دیکھتے ہیں اور دنیا بھر میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کے حوالے سے پاکستان سرفہرست ہے۔
حفیظ الرحمان نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ پاکستان میں واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد بھی 10 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ پاکستانی صارفین اس پلیٹ فارم کے ذریعے روزانہ ایک ارب کالز کرتے ہیں، جبکہ پیغامات کی یومیہ تعداد 12 ارب بتائی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے یہ اعداد و شمار قائمہ کمیٹی کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق بریفنگ کے دوران پیش کیے۔
Comments
0 comment