شاہین آفریدی نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
Webdesk
|
25 Oct 2026
لاہور: قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرلیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے تیز ترین فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔
شاہین آفریدی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کے ان فارم اوپنر ٹام بینٹن کو پہلے ہی اوور میں آٹ کرکے اپنی 150ویں ون ڈے وکٹ حاصل کی۔
ٹام بینٹن نے اپنی گزشتہ چار اننگز میں مسلسل چار نصف سنچریاں اسکور کی تھیں، تاہم شاہین کی فل لینتھ گیند پر کور کے علاقے میں کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔
شاہین نے اپنے 80ویں ون ڈے میچ میں 150 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا، جبکہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولرز وقار یونس اور شعیب اختر نے یہ کارنامہ 91، 91 میچز میں انجام دیا تھا۔
پاکستانی بولرز میں شاہین آفریدی اب اس سنگ میل تک پہنچنے والے دوسرے تیز ترین بولر ہیں۔ ان سے آگے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق ہیں، جنہوں نے 78 ون ڈے میچز میں 150 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Comments
0 comment