پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زلمی نے چار رنز سے فتح حاصل کی
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

ویب ڈیسک

|

5 Mar 2024

پی ایس ایل کے اہم میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے ملتان سلطانز کی ٹیم کو 4رنز سے شکست دیدی۔ 

راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاورزلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔ 

بابراعظم نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 64، صائم ایوب نے 3 چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 46 اور حسیب اللہ نے 3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ 

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 اور کرس جارڈن نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بناسکی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے افتخاراحمد 60، محمدرضوان 32، جارڈن 30، طیب طاہر 26 اور ڈیوڈ ملان 19 رنز کیساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ 

پشاور زلمی کی جانب سے عامر جمال نے 2جبکہ مہران ممتاز اور نوین الحق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بابراعظم پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!