میسی، ایمباپے یا ہیری کین: فیفا ورلڈ کپ کا گولڈن بوٹ کسے ملے گا؟

میسی، ایمباپے یا ہیری کین: فیفا ورلڈ کپ کا گولڈن بوٹ کسے ملے گا؟

گولڈن بال ٹورنامنٹ کے بہترین مجموعی کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔
میسی، ایمباپے یا ہیری کین: فیفا ورلڈ کپ کا گولڈن بوٹ کسے ملے گا؟

Webdesk

|

13 Jul 2026

نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور سیمی فائنل میں فرانس، اسپین، انگلینڈ اور ارجنٹینا اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔ جہاں ایک طرف عالمی چیمپئن بننے کی جنگ عروج پر ہے، وہیں ٹورنامنٹ کے انفرادی اعزازات، خاص طور پر گولڈن بوٹ اور گولڈن بال، کے لیے بھی سخت مقابلہ جاری ہے۔

گولڈن بوٹ اس کھلاڑی کو دیا جاتا ہے جو ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرے، جبکہ گولڈن بال ٹورنامنٹ کے بہترین مجموعی کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔

 یہ اعزاز فیفا کے ٹیکنیکل اسٹڈی گروپ کی تیار کردہ فہرست کی بنیاد پر عالمی میڈیا کے ووٹ سے منتخب کیا جاتا ہے۔اس ایوارڈ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے جیتنے کے لیے ٹیم کا چیمپئن بننا ضروری نہیں ہوتا، کیونکہ ماضی میں کئی ایسے کھلاڑی بھی گولڈن بال جیت چکے ہیں جن کی ٹیم فائنل میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

گولڈن بوٹ کی دوڑ اس وقت انتہائی دلچسپ صورت اختیار کر چکی ہے۔ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی اور فرانس کے کپتان کائلیان ایمباپے 8، 8 گول کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں، جبکہ انگلینڈ کے ہیری کین 6 گول کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 سیمی فائنل اور ممکنہ طور پر فائنل میں ان کھلاڑیوں کی کارکردگی اس دوڑ کا فیصلہ کر سکتی ہے۔رواں ورلڈ کپ میں اب تک 100 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 292 گول اسکور کیے گئے ہیں، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اسی وجہ سے اس بار گولڈن بوٹ کی دوڑ کو حالیہ ورلڈ کپ کی دلچسپ ترین انفرادی مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!