ہرمن پریت کور نے بھارتی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی

ہرمن پریت کور نے بھارتی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی

آج تمام فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت چھوڑدی ہے
ہرمن پریت کور نے بھارتی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی

Webdesk

|

6 Oct 2026

نئی دہلی: بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور مستعفی ہوگئیں ہیں۔ ہرمن پریت کور نے سوشل میڈیا پر تمام فارمیٹس کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرمن پریت کی جگہ سمرتھی مندھانا کو ٹیم کی قیادت ملنے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق گوہاٹی میں بی سی سی آئی کی ریویو میٹنگ کے بعد ہرمن پریت کورنے قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا۔

 انہوں نے کہا کہ آج تمام فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت چھوڑدی ہے۔ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، کئی سالوں کے لمحات اور جذبات جڑے ہیں۔ قیادت چھوڑنے کے بعد ہرمن پریت کور بطور کھلاڑی کھیلتی رہیں گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!