ہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

ہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

پاکستان نے مطلوبہ 89 رنز کا ہدف حاصل کرکے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔
ہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

Webdesk

|

30 Oct 2026

دبئی:  ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 89 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

 بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 88 رنز بنائے۔ ششانک سنگھ 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی 35 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ پاکستان نے مطلوبہ 89 رنز کا ہدف حاصل کرکے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!