ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفی دے دوں گی: مریم نواز

ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفی دے دوں گی: مریم نواز

جہاں روز احتجاج اور توڑ پھوڑ ہورہی ہو،، محنت کش کیسے کام کرے؟
ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو استعفی دے دوں گی: مریم نواز

Webdesk

|

30 Oct 2026

 وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہیکہ ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو استعفی دے دوں گی۔

 لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ جہاں روز احتجاج اور توڑ پھوڑ ہورہی ہو،، محنت کش کیسے کام کرے؟ سرمایہ کاری لانے کے لیے سب سے پہلے ماحول کو محفوظ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو استعفی دے دوں گی، پنجاب میں کرپشن کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے، رشوت لینے والے سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جارہا ہے، بدعنوانی کا خاتمہ ترجیح ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی جی ڈی پی میں پنجاب کا حصہ نمایاں ہے، پنجاب میں 25، 25 سال پرانے قبضے ختم کرائے، تجاوزات ختم کرکے بازاروں کو کشادہ کیا گیا۔

 صنعت سمیت ہر شعبہ تبدیلی سے گزر رہا ہے، پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کے لئے سب سے بڑا اثاثہ بن سکتی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!