گیانا میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم کا اعلان

گیانا میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم کا اعلان

واضح رہے کہ گلوبل سپر لیگ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا میں کھیلی جائے گی
گیانا میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم کا اعلان

Webdesk

|

14 Jul 2026

لاہور : گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔گلوبل سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم کی قیادت نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل کریں گے۔

 ٹیم میں پرویز حسین، شایان جہانگیر، ڈیلانو پوٹگیر اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسامہ میر، شامل حسین ، محمد نعیم ، عمران رندھاوا ،مہران ممتاز ، فرحان یوسف ، شہاب خان ، محمد باسط اور علی شبیر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ کے لیے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے اسکواڈ اور ہیڈ کوچ کی تقرری کا اعلان کیا۔

عاطف رانا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شان ٹیٹ وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا وننگ مائنڈ سیٹ ہے، لاہور قلندرز کا اسکواڈ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ، نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایکسپوژر ملے گا اور سیکھیں گے ۔

واضح رہے کہ گلوبل سپر لیگ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا میں کھیلی جائے گی۔ لاہور قلندرز پرتھ اسکارچرز کے ساتھ پہلا میچ 23 جولائی کو کھیلے گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!