فیفا میں انگلینڈ کی شکست پر شہزادہ ولیم کا جذباتی پیغام وائرل
Webdesk
|
16 Jul 2026
لندن: برطانوی شہزادہ ولیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ارجنٹینا کے ہاتھوں 2-1 سے شکست ہونے کے بعد اپنی فٹبال ٹیم کے لیے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
شہزادہ ولیم نے انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاونٹ پر انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی میچ کے دوران مخالف ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور میچ جیتنے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ٹیم سے مخاطب ہو کر شکست پر افسوس کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ نے پوری کوشش کی اور ہمیں ناقابلِ یقین کارکردگی پر آپ پر بہت فخر ہے۔
ویڈیو وائرل شہزادہ ولیم نے مزید لکھا ہے کہ آپ نے گراونڈ میں جیسے مقابلے اور یقین کا مظاہرہ کیا، اس نے ہم سب کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے اپنی سٹوری کے آخر میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنے سروں کو فخر سے بلند رکھیں۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
Comments
0 comment