بابراعظم کی انجری سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں
ٹیم مینجمنٹ نے بابر کو آرام دینے کافیصلہ کیا ہے
Webdesk
|
8 May 2026
ڈھاکا: قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری سے متعلق اپڈیٹ سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، انہوں نے پریکٹس سیشنز میں بھرپور پریکٹس کی۔
گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران بابرکوبائیں گھٹنے میں درد محسوس ہوا تھا اور ٹیم مینجمنٹ کو بتانے پر ایم آر آئی اسکین کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق حفاظتی وجوہات کے باعث بابراعظم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں آرام دیاگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بابراعظم نے آرام کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ٹیم مینجمنٹ نے بابر کو آرام دینے کافیصلہ کیا ہے اور وہ دوسرے ٹیسٹ کیلیے دستیاب ہوں گے۔
Comments
0 comment