پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی

پیٹرول 84 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 63 پیسے مزید سستا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی

ویب ڈیسک

|

24 Sep 2026

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی.

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت 84 پیسے کمی کے بعد 389 روپے 28 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 63 پیسے سستا ہوکر 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 25 ستمبر کیلیے ہوگا۔

گزشتہ تین روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 4 روپے 47 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 96 پیسے کمی ہوئی ہے۔

گزشتہ تین روز میں پیٹرول کی قیمت پہلے 1 روپے 70 پیسے، پھر 1 روپے 93 پیسے اور اب 84 پیسے کم کی گئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 3 روپے 12 پیسے، 4 روپے 21 پیسے اور 2 روپے 63 پیسے کمی ہوئی۔

یوں تین روز کے دوران پیٹرول کی قیمت 393 روپے 75 پیسے سے کم ہوکر 389 روپے 28 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 422 روپے 8 پیسے سے کم ہوکر 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!