2 hours ago
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے ، پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے
ویب ڈیسک
|
18 Sep 2026
اوگرا نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 19 سے 21 ستمبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کردی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 21 ستمبر کی رات تک ہوگا۔
Comments
0 comment