پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

ویب ڈیسک

|

22 Sep 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، جس کا اطلاق 23 ستمبر 2026 سے ہوگا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت توانائی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!