پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روز کیلیے معمولی کمی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روز کیلیے معمولی کمی

پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے کمی کی گئی ہے
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روز کیلیے معمولی کمی

ویب ڈیسک

|

28 Aug 2026

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 اگست سے 31 اگست تک ہوگا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!