پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی
اوگرا نے 28 اگست کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
ویب ڈیسک
|
27 Aug 2026
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے 28 اگست کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پچاس پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے کمی کی گئی ہے۔
حالیہ کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے پر پہنچ گئی۔
Comments
0 comment