پیٹرول کی قیمت میں پھر سے کمی کا اعلان
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ ایک ہفتے تک مؤثر رہیں گی
ویب ڈیسک
|
5 Jun 2026
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ ایک ہفتے تک مؤثر رہیں گی۔
حکومتی فیصلے کے تحت صرف پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
Comments
0 comment