ناخلف بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے ماں کو قتل کر دیا

ناخلف بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے ماں کو قتل کر دیا

ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے
ناخلف بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے ماں کو قتل کر دیا

Webdesk

|

28 Apr 2026

بدین: وھنائی کے قریب پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں آئس کے نشے کے عادی ایک ناخلف بیٹے نے مبینہ طور پر پیسوں کے تنازعے پر اپنی سگی ماں کو قتل کر دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم وسیم ملاح نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی والدہ اللہ بچائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔واقعے کے بعد ایس ایس پی قمر رضا جسکانی کے احکامات پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق دورانِ گرفتاری آلہ قتل(کلہاڑی)برآمد کرنے کی کوشش کی گئی تو ملزم نے مزاحمت کی جس پر پولیس فائرنگ کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!