گوگل میپس کا بہترین فیچر، کیا آپ اس کے بارے میں جانتے ہیں؟

گوگل میپس کا بہترین فیچر، کیا آپ اس کے بارے میں جانتے ہیں؟

گوگل میپس ایسی سروس ہے جس کو لگ بھگ ہر ڈیوائس میں استعمال کرسکتے ہیں۔
گوگل میپس کا بہترین فیچر، کیا آپ اس کے بارے میں جانتے ہیں؟

Webdesk

|

25 Mar 2026

گوگل میپس متعدد کاموں کے لیے بہترین سروس ہے جس سے آپ نئے ریسٹورینٹس، نئے مقامات یا دیگر چیزوں کو با آسانی تلاش کرسکتے ہیں۔

گوگل میپس پیٹرول پمپس تلاش کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گاڑی پر سفر کرتے ہوئے گوگل میپس نہ صرف ریسٹورینٹس اور مقامات کی تلاش کے لیے بہترین ہے بلکہ یہ آپ کو بتاتا ہے کہ پیٹرول پمپ کو کہاں تلاش کیا جاسکتا ہے۔

استعمال کرنے کا طریقہ:

اچھی بات یہ ہے کہ گوگل میپس ایسی سروس ہے جس کو لگ بھگ ہر ڈیوائس میں استعمال کرسکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائس میں آپ گوگل میپس کو اوپن کریں۔

وہاں سرچ بار کے نیچے موجود آپشنز جیسے ہوم، ریسٹورینٹس وغیرہ کو سوائپ کرکے گیس آپشن پر کلک کریں۔

اس کے بعد ڈیوائس میں علاقے میں موجود تمام پیٹرول پمپس سرخ رنگ کے آئیکون کے ساتھ نمودار ہو جائیں گے۔

یہاں تک کہ آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ وہ پمپ دن میں کتنے گھنٹے کھلے رہتے ہیں یا دیگر چیزوں کی تفصیلات بھی جان سکتے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!