ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، محسن نقوی

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، محسن نقوی

ہماری گفتگو کا محور ایران اور امریکا کے درمیان تنازع، مشرقِ وسطی میں کشیدگی اور آئندہ کا لائح عمل تھا۔
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، محسن نقوی

Webdesk

|

25 Aug 2026

اسلام آباد: وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔

وفاقی وزیر نے اپنے ایکس اکاونٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہماری گفتگو کا محور ایران اور امریکا کے درمیان تنازع، مشرقِ وسطی میں کشیدگی اور آئندہ کا لائح عمل تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی بحالی کے لیے دونوں جانب سے درکار اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جو تنازع کے جامع حل کی جانب پیش رفت کا باعث بن سکتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر نے کھل کر اپنی حکومت کا مقف اور خدشات ہمارے سامنے رکھے، جبکہ متعلقہ امور پر ہمارے درمیان تعمیری اور مفید گفتگو ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران اہم پیش رفت ہوئی اور بات چیت انتہائی مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت مستقبل میں مزید مثبت اقدامات کی راہ ہموار کرے گی اور خطے میں دیرپا امن کے قیام میں مددگار ثابت ہو گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!