اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر تجاوزات کا نوٹس چسپاں

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر تجاوزات کا نوٹس چسپاں

سی ڈی اے نے 15 روز میں تجاوزات ختم کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر تجاوزات کا نوٹس چسپاں

ویب ڈیسک

|

30 Oct 2026

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر مبینہ تجاوزات کے خلاف نوٹس جاری کردیا، جو ان کے گھر کے باہر چسپاں کیا گیا ہے۔

نوٹس میں رہائش گاہ کے باہر قائم سیکیورٹی گارڈز کا کیبن اور جنریٹر ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ گھر کے اندر تعمیر کیے گئے اضافی باورچی خانے کو بھی عمارت کے ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

سی ڈی اے نے نوٹس میں ہدایت کی ہے کہ تمام نشاندہی کی گئی تجاوزات 15 روز کے اندر ختم کردی جائیں، بصورت دیگر ادارہ خود کارروائی کرے گا۔

یہ نوٹس عمارت کے مالک امان اللہ ولد محمد یونس کے نام جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے اس سے قبل 18 مارچ 2019 کو بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!