سیلاب سے تباہی کی وجہ نالوں اور آبی گزرگاہوں پر انکروچمنٹ ہے، وزیر دفاع

سیلاب سے تباہی کی وجہ نالوں اور آبی گزرگاہوں پر انکروچمنٹ ہے، وزیر دفاع

سیلاب اللہ کی رحمت ہوتا ہے، مگر ہم نے اپنے غلط فیصلوں سے اسے آفت بنا دیا
سیلاب سے تباہی کی وجہ نالوں اور آبی گزرگاہوں پر انکروچمنٹ ہے، وزیر دفاع

ویب ڈیسک

|

2 Sep 2025

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ذمہ دار انسانوں کی غلطیوں کو ٹھہرایا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کے قدرتی گزرگاہوں پر بے دریغ تعمیرات ہی نقصانات کی اصل وجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب اللہ کی رحمت ہوتا ہے، مگر ہم نے اپنے غلط فیصلوں سے اسے آفت بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ دریاؤں کے راستوں پر قبضے کیے گئے اور وہاں رہائشی سوسائٹیاں بنائی گئیں، جس کی وجہ سے پانی کا رخ آبادیوں کی طرف مڑ گیا۔

بڑے ڈیموں کی تعمیر کے بجائے چھوٹے ڈیموں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بڑے ڈیموں کی تعمیر میں بہت وقت لگتا ہے اور اتنے انتظار میں ملک کا بہت بڑا نقصان ہو جائے گا۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ ہر گاؤں اور علاقے کی ضرورت کے مطابق چھوٹے ڈیم بنائے جائیں تاکہ پانی کو ذخیرہ کیا جا سکے اور سیلاب کی صورت میں اس کا رخ موڑا جا سکے۔

انہوں نے ملک کے بلدیاتی نظام پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اس نظام کو مضبوط بنانے میں دلچسپی نہیں لیتیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط بلدیاتی نظام سے ہی عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں اور ان کی حقیقی معنوں میں خدمت کی جا سکتی ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!