سی ڈی اے نے جے یو آئی سے منسلک متعدد مدارس کو نوٹسز جاری کردیئے
Webdesk
|
30 Oct 2026
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان سے منسلک متعدد مدارس کو کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے منسلک متعدد مدارس میں بلڈنگ کنٹرول قوانین کی مبینہ طور پر خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ مختلف مدارس کو غیر قانونی تعمیرات اور ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
سی ڈی اے نے اسلام میں قائم مدرسہ اختر العلوم، بلال ٹان، کورنگ نالہ، کھنہ ڈاک کو منظور شدہ بلڈنگ پلان کے بغیر تعمیرات کرنے کا مرتکب قرار دیا ہے۔
اسلام آباد میں قائم مدرسہ اختر العلوم کو 15 روز کے اندر تعمیراتی نقشے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی ہے کہ دوسری صورت میں دیگر عمارت سیل کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔
اسی طرح ادارہ معارف اسلامیہ، شریعہ ربانیہ، تفی القرآن، مکان نمبر 3، اسٹریٹ نمبر 6، سیکٹر F-8/3 میں غیر قانونی تعمیرات کی نشان دہی کی گئی ہے اور انکشاف کیا گیا ہے کہ مذکورہ مدرسے میں سیٹ بیکس پر غیر قانونی تعمیرات اور چھت پر غیر مجاز تعمیرات کی گئی ہیں۔
Comments
0 comment