سولر صارفین کیلیے نیپرا لائسنس کی شرط ختم
ویب ڈیسک
|
28 Apr 2026
سولر صارفین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے نیپرا نے 25 کلو واٹ یا اس سے کم صلاحیت کے نظام رکھنے والوں کے لیے لائسنس کی شرط ختم کر دی ہے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ پاور ڈویژن کی سفارش پر کیا گیا، جس نے اویس لغاری کی ہدایت پر نیپرا کو خط لکھ کر چھوٹے صارفین کے لیے لائسنسنگ کا عمل ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔ بعد ازاں نیپرا نے اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
گزشتہ چند برسوں میں ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو اور چھوٹے کاروباری صارفین تیزی سے سولر توانائی کی طرف راغب ہوئے ہیں۔ تاہم کم صلاحیت کے نظام لگانے والوں کو بھی لائسنس کے حصول جیسے مراحل سے گزرنا پڑتا تھا، جسے صارفین کے لیے پیچیدہ اور وقت طلب قرار دیا جا رہا تھا۔
ماہرین کے مطابق اس نئی پالیسی سے نہ صرف عام صارفین کو سہولت ملے گی بلکہ قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ اس اقدام سے چھوٹے پیمانے پر سولر سسٹمز کی تنصیب میں اضافہ متوقع ہے، جس سے قومی گرڈ پر دباؤ کم ہو سکتا ہے اور توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ ملے گا۔
Comments
0 comment