اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا
Webdesk
|
27 Apr 2026
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے ایران امریکا جنگ کے پیش نظر پاکستان میں شرح سود میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ 100 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 11.50 فیصد کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نئی شرح سود کا اطلاق 28 اپریل سے ہوگا۔اسٹیٹ بینک نے مشرق وسطی کی صورت حال کے پیش نظر ملک میں مہنگائی، توانائی قیمتوں اور شپنگ اخراجات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔
زری پالیسی کمیٹی نے سخت پالیسی موقف برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا جبکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سہ ماہ یوں میں مہنگائی ہدف سے اوپر رہنے کا امکان ہے جبکہ رسدی جھٹکوں کے اثرات محدود رکھنے کیلئے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں مہنگائی بڑھ کر 7.3 فیصد، قوزی مہنگائی 7.8 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ صارفین اور کاروباری اعتماد میں کمی ہوئی ہے۔
Comments
0 comment