سکشن ہڈز کے بغیر میرج ہالز بند کرنے کا فیصلہ
Webdesk
|
27 Sep 2026
لاہور: ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے سکشن ہڈز کے بغیر چلنے والے تمام میرج ہالز، بینکوئٹ ہالز اور میرج مارکیز کے خلاف صوبہ بھر میں سخت کریک ڈان کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بغیر مثر اور فعال سکشن ہڈز کے کام کرنے والے میرج ہالز کو بند اور سیل کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ادارہ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق میرج ہالز کو کچن سے پیدا ہونے والے دھوئیں اور آلودہ اخراج کی روک تھام کے لیے سکشن ہڈز کی تنصیب کا حکم پہلے ہی دیا جا چکا تھا، جبکہ 31 جنوری 2026 اس حوالے سے دی گئی مہلت کی آخری تاریخ تھی۔
ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد اب مزید کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے میرج ہالز کے خلاف براہ راست کارروائی ہوگی۔
ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول پنجاب عبداللہ نیر شیخ نے فیلڈ افسران کو صوبہ بھر میں میرج ہالز کی سخت نگرانی اور چیکنگ کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ماحولیاتی قوانین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سکشن ہڈز کی تنصیب نہ کرنے والے میرج ہالز کو اب بندش، سیلنگ اور بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے واضح کیا ہے کہ صرف سکشن ہڈ نصب کرنا کافی نہیں بلکہ اس کا مثر اور فعال ہونا بھی لازمی ہے۔
غیر مثر، غیر فعال یا ناکافی سکشن ہڈز استعمال کرنے والے میرج ہالز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے ریسٹورنٹس کے خلاف سکشن ہڈز کی عدم تنصیب پر کریک ڈان پہلے ہی شروع کر رکھا ہے اور اب تک 500 سے زائد ریسٹورنٹس سیل کیے جا چکے ہیں۔
حکام کے مطابق ریسٹورنٹس کے خلاف جاری کارروائی اس امر کا واضح اظہار ہے کہ محض نوٹسز اور مہلت کے بجائے اب ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر براہ راست کارروائی کی جا رہی ہے۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب عبداللہ نیر شیخ نے فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ میرج ہالز کی چیکنگ صرف کاغذی کارروائی تک محدود نہ رکھی جائے بلکہ موقع پر سکشن ہڈز کی تنصیب، فعالیت اور مثریت کو بھی چیک کیا جائے۔
خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعلقہ میرج ہال کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔محکمہ کے مطابق کمرشل کچن میں بڑے پیمانے پر کھانا پکانے، باربی کیو اور دیگر سرگرمیوں کے دوران دھواں، چکنائی پر مشتمل بخارات اور ذراتی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔
موثر سکشن ہڈز نہ ہونے کی صورت میں یہ اخراج براہ راست ماحول میں شامل ہو کر فضائی آلودگی میں اضافہ کرتا ہے۔ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے میرج ہالز کے مالکان اور انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ گزشتہ نوٹسز، مہلت یا ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کسی رعایت کو جواز بنا کر کاروبار جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
31 جنوری 2026 کی آخری ڈیڈ لائن گزر چکی ہے، اب بغیر سکشن ہڈز والے میرج ہالز کے خلاف کارروائی ہوگی۔عبداللہ نیر شیخ نے فیلڈ افسران کو ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments
0 comment