صبا قمر کی اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر لب کشائی

صبا قمر کی اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر لب کشائی

اداکارہ نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے۔
صبا قمر کی اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر لب کشائی

Webdesk

|

15 Nov 2026

کراچی: پاکستانی  اداکارہ صبا قمر  نے  اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

 حال ہی میں سوشل میڈیا پر  صبا قمر کی  دسمبر میں شادی کے حوالے سے افواہیں سامنے آئی تھیں تاہم اب اداکارہ نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے انسٹاگرام  اسٹوری شیئر کی ہے۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام  پر شیئر کی گئی پر اسٹوری میں اداکارہ نے ان افواہوں  کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہکون افواہیں پھیلا رہا ہے کہ میری دسمبر میں شادی ہورہی ہے؟ ایمانداری سے کہتی ہوں کام کی وجہ سے بہت مصروف ہوں کہ گھر جا کر نیند پوری کرنے کا بھی وقت نہیں مل رہا ۔

صبا قمر نے اپنی اسٹوری میں  مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے مزید لکھاکہ  اگر واقعی میری شادی ہورہی ہے تو مجھے بھی دعوت نامہ بھیجا جائے کیونکہ مجھے ابھی تک شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا ۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!