سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی خواہش
پشاور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جب لانگ مارچ کے بعد مذاکرات کرنے ہیں تو ابھی کیوں نہیں ہوسکتے؟
ویب ڈیسک
|
26 Sep 2026
پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔
وزیراعلیٰ پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر لانگ مارچ کے بعد مذاکرات ہی کرنے ہیں تو پہلے کیوں نہیں کیے گئے، مارچ کی کال سے قبل مذاکرات کا وقت تھا، حکومت نے اس وقت بات چیت کیوں نہیں کی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت سات روز میں مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے تو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرلے، وہ بھی معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آئیں گے تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔
Comments
0 comment