پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا

نئی قیمتیں26 سے 28 ستمبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا

Webdesk

|

25 Sep 2026

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  ردوبدل کا اعلان کردیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت  408 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت  391 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نئی قیمتیں26 سے 28  ستمبر 2026  تک نافذ العمل رہیں گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق  عالمی سطح پر پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!