پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگنے کا امکان
Webdesk
|
15 Sep 2026
اسلام آباد: امریکا ایران جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈان لگانے پر غور شروع کردیا ہے، اس مرتبہ ہفتے کے 3 روز چھٹی اور نقل و حمل کم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جب کہ حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔
منگل کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈان لگانے پر غور شروع کردیا ہے، اسمارٹ لاک ڈان کے حوالے سے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق حتمی اعلان آج شام متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈان کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں 4 دن کام کی تجویز ہے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کے ساتھ ساتھ نقل و حمل کم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جب کہ سرکاری ملازمین کے روٹیشن میں کام کرنے کا فارمولا بھی زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں 50 فیصد سرکاری گاڑیوں کو بھی گرانڈ کرنے، 3 روز بازاروں کی بندش اور اوقات کار کم کرنے پر بھی زیر غور آیا۔
دوسری جانب عوام پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکلوں، رکشوں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے 100 روپے فی لیٹر پیٹرول ریلیف اسکیم کا اعلان کیا، جسے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظور کر لیا ہے۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں اتار چڑھا کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اب یومیہ بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے ہفتے میں 3 تعطیلات کی تجویز کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ شعبوں سے ورکنگ شیڈول طلب کر لیا گیا ہے تاکہ ایندھن، بجلی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔
Comments
0 comment