ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا، ٹرمپ

ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا، ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے معاملے میں فیصلہ پر جلد بازی نہیں کریں گے۔
ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا، ٹرمپ

Webdesk

|

20 Nov 2026

واشنگٹن: امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا۔

 چین سے وطن واپسی کے موقع پر امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے معاملے میں فیصلہ پر جلد بازی نہیں کریں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال کے آغاز کے بعد دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اپنا ذہن کسی بھی لمحے بدل بھی سکتے ہیں اور اگر وہ حملہ کرنا چاہتے بھی ہوں تب بھی ارادہ ظاہر نہیں کریں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!