کیسے لڑکے سے شادی کروں گی؟ عرشفا خان نے بتادیا

کیسے لڑکے سے شادی کروں گی؟ عرشفا خان نے بتادیا

عرشفا نے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔
کیسے لڑکے سے شادی کروں گی؟ عرشفا خان نے بتادیا

Webdesk

|

20 Nov 2026

ممبئی: بھارت کے متنازع رئیلٹی شو بگ باس 20 میں امیدوار قاضی توقیر سے گفتگو کے دوران عرشفا خان نے کشمیری لڑکے سے شادی کرنے کی رضامندی ظاہر کردی۔

بگ باس 20 کی گزشتہ قسط میں گلوکار و امیدوار قاضی توقیر نے عرشفا سے پوچھا کہ کشمیری انتہائی شریف اچھا لڑکا ملے تو آپ کی والدہ کو رشتہ بھیج سکتے ہیں۔

جواب میں عرشفا نے کہا کہ جی بالکل، اس پر قاضی توقیر نے کہا کہ عرشفا نے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے کہا کہ میں تو قاضی کی تعریف کررہی تھی یہ تو میری شادی پر ہی پہنچ گئے ہیں، عرشفا نے مزید کہا کہ قاضی کے چہرے پر ایک نور اور چارم ہے جو چمکتا ہے۔عرشفا نے کہا کہ قاضی توقیر کا نورانی چہرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاضی جس طرح نظر آتے ہیں ایسا اس گھر میں کوئی بھی نہیں ہے، آپ ملٹی ٹیلنٹنڈ ہیں اور ہر چیز میں آگے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عرشفا خان گزشتہ دنوں گھر کی کپتان بنی تھیں لیکن گھر والوں کی وجہ سے انہیں قیادت سے ہاتھ دھونا پڑا تھا اور اب ان کی دوست ادیتی سنگھ کپتان بن گئی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!