2 hours ago
پی ٹی اے کا موبائل صارفین کے لئے ہنگامی الرٹ جاری
Webdesk
|
2 Oct 2026
اسلام آباد: پی ٹی اے نے شہریوں کو کورئیر کمپنی کے نمائندے بن کر کی جانے والی فراڈ کالز سے خبردار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سائبر فراڈ کے نئے طریقے سے شہریوں کو باخبر کرنے کے لیے عوامی آگاہی انتباہ جاری کردیا۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ جعل ساز کوریئر کمپنیوں کے نمائندے بن کر شہریوں کو فون کالز کرتے ہیں اور شہریوں کو پارسل یا شپمنٹ کی ڈیلیوری کا بتا کر ڈیلیوری مکمل کرنے کے لیے OTP یا دیگر ذاتی معلومات فراہم کرنے کا کہتے ہیں۔
پی ٹی اے کے سائبر کرائم گائیڈنس سیل نے بتایا کہ جعل ساز فون پر اعتماد بحال کرنے کے لیے انتہائی چالاکی سے گفتگو کرتے ہیں، ایک انتہائی حساس سیکیورٹی کوڈ ہے جو ذاتی اور مالیاتی معلومات کے تحفظ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے ساتھ OTP، پن کوڈ (PIN) یا اکانٹ کی تفصیلات شیئر کرنے کے نتیجے میں جعل ساز آپ کے بینک اکانٹ یا آن لائن والیٹ تک رسائی حاصل کر کے رقوم منتقل کر سکتے ہیں۔
پی ٹی اے نے تمام شہریوں کو سخت احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا فون کرنے والا خواہ کسی بھی کوریئر کمپنی یا ادارے کا نمائندہ بن کر بات کرے، اس سے OTP شیئر نہ کریں۔
پارسل کی ڈیلیوری کے بارے میں کالز پر اندھا دھند اعتماد کرنے کے بجائے متعلقہ کوریئر کمپنی کے آفیشل ہیلپ لائن یا ویب سائٹ سے تصدیق کریں اور اگر کالر آپ پر پارسل کی ڈیلیوری کے لیے جلدی کرنے یا فوری معلومات دینے کا دبا ڈالے تو ہوشیار ہو جائیں۔
کسی بھی مشکوک کال یا فراڈ کی صورت میں پی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم یا متعلقہ بینکنگ ہیلپ لائن اور سیکیورٹی اداروں کو فوری اطلاع دیں۔
Comments
0 comment