پنجاب: دفعہ 144 میں 30 روز کی توسیع کردی گئی
Webdesk
|
19 Nov 2026
لاہور: پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیوں میں 30 روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز اور جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
خفیہ کیمروں والی عینکوں، ریکارڈنگ آلات کے استعمال اور خرید و فروخت پر بھی پابندی میں توسیع کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عینکوں، پین اور دیگر اشیا میں چھپے کیمروں اور خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔
پنجاب بھر میں خفیہ ریکارڈنگ آلات کی دکانوں اور آن لائن خرید و فروخت پر بھی پابندی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس، موبائل فونز اور پی ٹی اے سے منظور شدہ ٹرمینل آلات کو پابندی سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment