پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ

فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا۔
پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ

Webdesk

|

28 Apr 2026

راولپنڈی: پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فتح II میزائل جدید ترین ایوی اونکس اور جدید ترین نیویگیشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے، تجربے کامقصد مختلف تکنیکی پہلوں کی توثیق اور بہتر درستی نظام کی کارکردگی کاجائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینئر افسران کے علاوہ اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا۔

فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان، وزیر اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کے کامیاب تجربے میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!