نو مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان اور بشری بی بی، واثق قیوم عباسی کے انکشافات

نو مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان اور بشری بی بی، واثق قیوم عباسی کے انکشافات

پرویز الہی فوج مخالف باتیں کرتے تھے، نو مئی کو شاہ محمود اور میں نے بھی پتھراؤ کیا، سابق اسپیکر اسمبلی
نو مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان اور بشری بی بی، واثق قیوم عباسی کے انکشافات

ویب ڈٰیسک

|

21 Feb 2024

پنجاب اسمبلی کے سابق اسپیکر واثق قیوم عباسی نے بدھ کو سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے فسادات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے 9 مئی کے سانحہ کیس میں اپنے 164 عدالتی بیان میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان راولپنڈی میں ہنگامہ آرائی کے برابر کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بڑے لوگوں نے کہا کہ احتجاج چیئرمین کی خواہش تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "شاہ محمود قریشی اور عامر کیانی کے ساتھ، میں (واثق قیوم عباسی) جی پی او چوک پر پولیس پر پتھراؤ کرتا رہا۔"

عباسی نے کہا کہ ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی فوج پر تنقید کرتے تھے۔ 

واضح رہے کہ 9  مئی 2023 کو عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا گیا، جس کے دوران فوجی، سول تنصیبات، اور سرکاری املاک کو آگ لگا دی گئی، سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا، اور کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ، جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے، پر دھاوا بولا اور راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!