میر رضا کے بزنس پارٹنر نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی

میر رضا کے بزنس پارٹنر نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی

میر رضا کے ساتھ شراکت داری تھی، ایک دکان وہ اور دوسری میں سنبھالتا تھا، پولیس تعاون کے باوجود ہراساں کررہی ہے، محمد احمد
میر رضا کے بزنس پارٹنر نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی

ویب ڈیسک

|

13 Aug 2026

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی نے نوجوان تاجر میر رضا کے اغوا اور ہلاکت کے مقدمے میں ان کے بزنس پارٹنر محمد احمد کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے محمد احمد کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو فوری گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو تحقیقات میں شامل رہنے اور تفتیشی ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی۔

سماعت کے دوران محمد احمد کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل میر رضا کے بزنس پارٹنر ہیں اور پولیس کی تحقیقات میں پہلے ہی تعاون کررہے ہیں، تاہم انہیں خدشہ ہے کہ پولیس انہیں مقدمے میں گرفتار کرسکتی ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محمد احمد کو پولیس کی جانب سے بار بار طلب کیا جارہا ہے۔ دفاع کی جانب سے یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا کہ محمد احمد میر رضا کے بچپن کے دوست ہیں اور کاروبار میں مختلف شاخوں کی ذمہ داریاں سنبھالتے رہے ہیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 اگست کو جواب طلب کرلیا۔

دوسری جانب وکیل جبران ناصر نے کہا کہ میر رضا کے بزنس پارٹنر کی درخواست پر مقدمے کے مدعی کو تاحال کوئی عدالتی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

محمد احمد کے خلاف فیروزآباد تھانے میں مقدمہ درج ہے جبکہ عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت کے دوران انہیں پولیس تفتیش میں تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!