لاہور: اسکولوں کے الحاق کیلئے آن لائن پورٹل متعارف کرانے کا فیصلہ
Webdesk
|
19 Nov 2026
لاہور: لاہور بورڈ نے سکولوں کو الحاق کی آن لائن سہولت فراہم کرنے کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے ای بز پورٹل پر کام شروع کر دیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت تعلیمی ادارے گھر بیٹھے بورڈ سے الحاق کے لیے آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے۔ بورڈ حکام کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) ای بز پورٹل تیار کرے گا، جس کے ذریعے سکولوں کے الحاق کے تمام مراحل ڈیجیٹل انداز میں مکمل کیے جائیں گے۔
لاہور بورڈ کے مطابق ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سکول تعلیمی بورڈ سے الحاق حاصل کرتے ہیں، جبکہ بورڈ کے امتحانات میں شرکت کے لیے تمام سکولوں کا الحاق لازمی ہے۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ای بز پورٹل متعارف کرانے کا مقصد الحاق کے عمل کو آسان، تیز اور شفاف بنانا ہے۔ آن لائن نظام سے ڈیٹا کی درستگی بہتر ہوگی، دستی طریقہ کار کا خاتمہ ممکن ہوگا اور الحاق کے نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔
Comments
0 comment